دعاپراعتمادہی نیکی ہے۔
جب ہم تنہا اورخاموشی میں دعامانگتے ہیں تو ہم اس یقین کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ
ہماراللّہ تنہا ئی میں ہمارےپاس ہے
اور خاموشی کی زبان سمجھتا ہے۔
دعا میں خلوص آنکھوں کو پُرنم کر دیتا ہے
اوریہی آنسو دعا کی منظوری کی دلیل ہیں۔
دعا مومن کا سب سے بڑا سہاراہے۔
دعا نا ممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔
دعا آنے والی بلاءوں کو ٹال سکتی ہے۔
دعا میں بڑی قوت ہے۔
جب تک سینے میں ایمان ہے،
دعا پر یقین رہتا ہے۔
جس کا دعا پر یقین نہیں
اُس کے دل میں ایمان نہیں۔
اللّھ تعالٰی سےدعا کرنی چا ہیے
کہ وہ ہمیں دعاءوں کی افادیت سےمایوس نہ ہونے دے۔
اللّھ ہمیں اپنی درگاہ میں زیادہ سے زیادہ ہاتھ اُ ٹھانے،
بلانے،
دعا کرنےاورمانگنےکی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔ ثمہ آمین یارب العالمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment