Wednesday, 21 December 2011

کوئی انسان اس وقت تک کسی کی تعریف نہیں کر سکتاجب تک وہ خودبھی اس تعریف کا اہل نہ ہوجائے۔کسی کی عظمت کا معترف ہونے والا خود بھی ایک عظمت کا حامل ہوتاہے … اور کسی انسان کی عظمت کا منکردراصل خود کسی تعریف کے قابل نہیں ہوتا۔ جو کسی انسان کا معترف نہیںہوتا‘ وہ خود معتبر نہیںہوتا۔
بات تعریف سننے کی نہیں … تعریف کرنے کی ہورہی ہے۔ تعریف کرنے کا مدعا اگر ذاتی مفادہے تو یہ خوشامد ہے۔ وہ تعریف جس میں علم اور محبت شامل ِ حال نہ ہو‘ جھوٹ کے زمرے میں آتی ہے …

No comments:

Post a Comment